حرم امام رضاؑ میں شہید رہبر کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، آیت اللہ نوری ہمدانی امامت کریں گے

09 جولائی, 2026 14:55

شیعیت نیوز : مشہد، حرم امام رضا (ع) میں رہبر شہید (رہ) کے جسدِ اطہر پر یہ تاریخی نمازِ جنازہ حرمِ مطہرِ امام رضا (ع) کے صحنِ پیامبرِ اعظم (ص) میں منعقد ہوگی۔

ذرائع کے مطابق رہبر شہید (رہ) اور دیگر شہداء کے مراسم تشییع آج 9 جولائی 2026ء بروز جمعرات دوپہر 2 بجے امام رضا (ع) بلوارڈ سے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تشییعِ رہبرِ شہید میں عوامی اتحاد سے مخالفین بے چین، ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات پر تنقیدت

اس دوران 3000 سے زائد مواکب نماز جنازہ کے شرکاء اور زائرین کی خدمت رسانی میں مصروف ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آیت‌اللہ نوری ہمدانی کی امامت میں رہبر شہید (رہ) کے جسدِ اطہر پر نمازِ جنازہ صحنِ پیامبرِ اعظم (ص) اور حرمِ مطہرِ رضوی تک جانے والی تمام مرکزی سڑکوں پر ادا کی جائے گی تاکہ عوام الناس کی کثیر تعداد شرکت کر سکے۔

4:04 شام جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔