تشییعِ رہبرِ شہید میں عوامی اتحاد سے مخالفین بے چین، ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات پر تنقیدت

09 جولائی, 2026 14:52

شیعیت نیوز : رہبرِ شہید آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیکرِ مطہر کی تشییع میں ایرانی عوام کی تاریخی، پرشکوہ اور بے مثال شرکت نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے ایران کی قومی یکجہتی، استقامت اور انقلاب اسلامی سے وابستگی کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔

اس عظیم اجتماع نے نہ صرف عالمی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی بلکہ ایران کے مخالفین کو بھی سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

رہبرِ شہید کی تشییع جنازہ میں لاکھوں افراد کی والہانہ شرکت نے یہ واضح کر دیا کہ ایرانی قوم اور قیادت کے درمیان تعلق محض سیاسی نہیں بلکہ عقیدت، اعتماد اور قلبی وابستگی پر استوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشہد مقدس میں شہید رہبر اور ان کے خاندان کے شہداء کی تدفین، نمازِ وحشتِ قبر کی استدعا

اسی تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کے موقع پر ایران، ایرانی عوام اور ان کی قیادت کے بارے میں توہین آمیز اور اشتعال انگیز زبان استعمال کی، جسے مبصرین ایران کے خلاف امریکی پالیسیوں کی ناکامی اور سیاسی بوکھلاہٹ کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، آج دنیا ایک ایسے معرکے کی گواہ ہے جس میں ایک طرف اپنے عقیدے، ایمان اور قومی وحدت پر قائم ایک قوم ہے اور دوسری جانب وہ طاقتیں ہیں جو عسکری قوت اور ذرائع ابلاغ کے وسیع وسائل رکھنے کے باوجود عوامی عزم اور ارادے کے میدان میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔

4:04 شام جولائی 9, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔