عراق کے تمام طبقات نے شہید رہبر کی تشییع میں شرکت کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا، شیخ قیس الخزعلی

08 جولائی, 2026 09:45

شیعیت نیوز : عراق کی تحریک عصائب اہلِ حق کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام شیخ قیس الخزعلی نے کہا ہے کہ عراق نے اپنے تمام طبقات، مکاتبِ فکر اور مذاہب کے ساتھ سید شہید امام خامنہ‌ایؒ کی تشییعِ جنازہ میں شریک ہو کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کی شہادت: باطل کے سامنے ناقابل تسخیر عزم کا روشن مینار

شیخ قیس الخزعلی نے اس عظیم مصیبت پر عالمِ اسلام اور تمام آزادگانِ عالم سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم مصیبت پر ہم تمام مسلمانوں اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا عراق، اپنے مسلمانوں، مسیحیوں اور صابئین، عربوں اور ترکمانوں اور شیعہ اور سنی کے ساتھ مل کر سید شہید امام خامنہ‌ایؒ کے جسدِ مطہر کو الوداع کہنے اور ان کی تشییعِ جنازہ میں شرکت کے لیے حاضر ہے۔

شیخ قیس الخزعلی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید امام خامنہ‌ایؒ حق و باطل کی اس فیصلہ کن تحریک میں حق کی روشن ترین علامت اور اس کے نمایاں پرچمدار تھے، تاکہ اللہ تعالیٰ اپنے کلمات کے ذریعے حق کو آشکار اور باطل کو نابود کر دے، اگرچہ یہ بات کافروں کو ناگوار گزرے اور یقیناً ہم مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔

11:05 صبح جولائی 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔