شہید رہبر کی شہادت: باطل کے سامنے ناقابل تسخیر عزم کا روشن مینار
شیعیت نیوز : شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کی ذاتِ گرامی عصرِ حاضر میں شجاعت، بہادری اور استقامت کا وہ روشن مینار ہے جس نے عالمی استعمار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا سکھایا۔
انہوں نے دہائیوں پر محیط اپنی قیادت میں کبھی بھی امریکی اور اسرائیلی سامراجی طاقتوں کی دھمکیوں اور پابندیوں کی پروا نہیں کی اور ہمیشہ ایک ناقابلِ تسخیر چٹان کی طرح ان کے سامنے ڈٹے رہے۔ ان کی سیاسی اور روحانی بصیرت نے مظلومینِ جہاں، بالخصوص فلسطین اور لبنان کے ستم رسیدہ مسلمانوں کو وہ حوصلہ بخشا جس نے اسرائیل کے ناقابلِ شکست ہونے کے جھوٹے بت کو پاش پاش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف: شہید رہبر کے جسدِ مطہر کے استقبال کے لیے حشد الشعبی نے سیکیورٹی سنبھال لی
شہادت کا عظیم رتبہ کسی بھی سچے رہبر کے لیے اس کے سفر کی معراج ہوتی ہے۔ اگر عالمی سازشوں کے نتیجے میں ان کی شہادت کا واقعہ پیش آتا ہے، تو یہ دشمن کی جیت نہیں بلکہ اس کی ابدی شکست کا آغاز ہوگا۔
تاریخ گواہ ہے کہ حق کے راستے پر بہنے والا خون ہمیشہ باطل کے زوال کو تیز تر کر دیتا ہے، اور قائدِ انقلاب کا خون بھی امریکی و اسرائیلی تکبر کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
یادداشت: انتظار مہدی







