نجف اشرف: شہید رہبر کی تشییع میں لاکھوں عراقی عوام کی بے مثال شرکت

08 جولائی, 2026 09:30

شیعیت نیوز : نجف اشرف آج شہید رہبرِ امت امام سید علی خامنہ ایؒ اور ان کے شہید خاندان کی تاریخی تشییع میں عراقی عوام کے تمام طبقات کی بے مثال اور وسیع شرکت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

شرکاء نے پرجوش شرکت اور مذہبی و حماسی نعروں کے ذریعے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مقاومت کے راستے کو جاری رکھنے اور امت اسلامی کے اتحاد کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ماہرین کے مطابق، عراقی عوام کی اس وسیع شرکت، عراقی قوم، شیعہ مرجعیت، جمہوریہ اسلامی ایران اور مقاومتی محاذ کے درمیان گہرے تعلق کی علامت ہے۔

رہبر شہید (رہ) کے پیکر کے استقبال کی مراسم سے قبل، عراقی "مراسم انتظامیہ کمیٹی” کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نجف اشرف ہوائی اڈے پر پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف: شہید رہبر کے جسدِ مطہر کے استقبال کے لیے حشد الشعبی نے سیکیورٹی سنبھال لی

تشییع و نماز جنازہ مراسم کی اعلیٰ کمیٹی نے اعلان کیا کہ مقدس شہروں نجف اشرف اور کربلائے معلی میں ان مراسم کے شاندار انعقاد کے لیے تمام لاجسٹک اور تکنیکی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

عراقی عوامی تحریک، حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ نجف اشرف میں رہبر شہیدِ امت کی تشییع میں 23 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

عراق کے وزیراعظم علی فالح الزیدی بھی رہبر شہیدِ امت سید علی خامنہ ای کے پیکر کے استقبالیہ مراسم میں شرکت کے لیے نجف اشرف صوبے پہنچے۔

صوبہ کربلا کے گورنر کے مطابق رہبر شہیدِ امت کی تشییع میں 7 ملین سے زائد افراد کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔

10:47 صبح جولائی 8, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔