آیت اللہ جوادی آملی کا شہید رہبر کے لیے تاریخی شہادت نامہ: "اسلام، قرآن اور عترت کا شہید”

07 جولائی, 2026 18:01

شیعیت نیوز : آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے مسجد مقدس جمکران میں شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ اور ان کے اہل خانہ کے شہداء کی نماز جنازہ کی امامت کرتے ہوئے ایک تاریخی اور منفرد "شہادت نامہ” پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر کی شہادت بابا کی شہادت سے بھی زیادہ سنگین لگی، کاش یہ دن نہ دیکھتی: زینب سلیمانی

نماز جنازہ کے دوران آیت اللہ جوادی آملی شدتِ غم سے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے نماز سے قبل شہید رہبر کے عمامے کو بوسہ دے کر اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

دعا کے اختتامی حصے میں انہوں نے رہبر شہید کو اسلام، قرآن، عترت، امت مسلمہ، اس کی عزت، وحدت اور سربلندی کی راہ کا شہید قرار دیا۔

شہادت نامہ کے اہم اقتباسات:

  • "بارالٰہا! وہ تیرے حضور اس حال میں حاضر ہوا ہے کہ وہ عظیم مجاہد، اپنے فرائض کی ادائیگی میں انتھک، نہایت پرہیزگار، موحد اور خدا شناس تھا۔”
  • "بارالٰہا! وہ اسلام، قرآن اور عترت کی راہ میں شہید ہو کر حاضر ہوا ہے۔”
  • "بارالٰہا! وہ اسلام کی خاطر قتل ہوا، امتِ مسلمہ کی خاطر قتل ہوا، اس کے اسلامی نظام اور سیاست کی خاطر، اس کی حفاظت کی خاطر، اس کے وجود و تشخص کی خاطر، اور اس کی عظمت، سیادت، ولایت اور وحدت کے تحفظ کی راہ میں اپنی جان قربان کر کے تیرے حضور حاضر ہوا ہے۔”
  • "بارالٰہا! انہیں ائمۂ ہدایتؑ کے ساتھ محشور فرما۔”

7:07 شام جولائی 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔