شہید رہبر نے قوم اور اتحاد کو ایران کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیا، ایرانی صدر

06 جولائی, 2026 15:24

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ نے قوم اور اس کی وحدت کو ایران کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیا۔

صدر پزشکیان نے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا کہ شہید رہبر نے سب کو یہ سکھایا کہ ایران کا سب سے بڑا اثاثہ اس کا عوام اور ان کی یکجہتی ہے۔

انہوں نے قرآن مجید کی ایک آیت کا حوالہ دیا جس میں اللہ کے لیے اٹھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کی تشییع میں لاکھوں عوام کا اجتماع: ایران میں نیا معادلہ قائم ہو گیا

صدر نے کہا کہ ہمدلی، یکجہتی اور عوام کی مخلصانہ خدمت کے ذریعے ہم ایران کی عزت، ترقی اور فخر کے راستے کو جاری رکھیں گے۔

عدلیہ سربراہ کا بیان: ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژئی نے کہا کہ شہید رہبر کا سب سے بڑا ہدف کرپشن اور عالمی استکبار کے خاتمے کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوگوار عوام کے انتقامی نعرے دشمن کو دوبارہ جرائم کرنے سے روکنے کے لیے ہیں۔

4:49 شام جولائی 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔