شہید رہبر کی تشییع میں لاکھوں عوام کا اجتماع: ایران میں نیا معادلہ قائم ہو گیا

06 جولائی, 2026 15:17

شیعیت نیوز : ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی تشییع جنازہ میں عوام کی بے مثال شرکت نے ایک "نیا معادلہ” قائم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنانی قانون ساز: اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، حکومت سخت موقف اختیار کرے

محمد باقر ذوالقدر، سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے تہران میں 10 کلومیٹر طویل تاریخی جلوس کے موقع پر یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کا سرخ جھنڈے لہراتے ہوئے اور شہید رہبر کے خون کا بدلہ لینے کے نعرے لگاتے ہوئے شرکت کرنا ایرانی قوم کا دشمنوں کو واضح پیغام ہے۔

ذوالقدر نے کہا کہ آج تہران میں ایک نیا معادلہ قائم ہوا ہے۔ اس بڑے اجتماع نے بیرونی خطرات کے سامنے ایرانی قوم کی یکجہتی اور اسلامی انقلاب کے اقدار کی حفاظت کے عزم کو ظاہر کیا ہے۔

4:49 شام جولائی 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔