دور حاضر کے یاجوج ماجوج نیتن یاہو اور ٹرمپ ہیں، مولانا سید ضیغم الرضوی

06 جولائی, 2026 09:08

شیعیت نیوز : حجۃ الاسلام مولانا سید ضیغم الرضوی الہ آبادی نے کہا کہ قرآن مجید میں بیان کردہ واقعات محض پرانی کہانیاں نہیں بلکہ انسانیت کے لیے درس عبرت اور ہدایت کا ذریعہ ہیں جو قیامت تک حال و مستقبل کا آئینہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کی شہادت نے مقاومتی تحریک کو نئی فکری بنیاد دی، علامہ شبیر حسن میثمی

مولانا نے اعظم گڑھ کے محلہ پرانی بستی بکھری مبارکپور میں انجمن عباسیہ کے زیر اہتمام سالانہ خمسہ مجالس کی دوسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سورۂ کہف میں بیان کردہ خطرناک، خونخوار اور فتنہ برپا کرنے والے قبیلے آج نیتن یاہو اور ڈونالڈ ٹرمپ کی شکل میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ولایت کا منصوبہ دشمن کے دباؤ سے نہ تبدیل ہوتا ہے، نہ پیچھے ہٹتا ہے اور نہ ہی اصولوں پر سمجھوتہ کرتا ہے۔ رہبر شہید کی شہادت نے دنیا بھر کی نوجوان نسل میں نئی بیداری پیدا کی ہے۔

مولانا نے واقعہ کربلا کے بعد امام زین العابدینؑ اور حضرت زینبؑ کی اسیری کے دوران حق کی تبلیغ کا ذکر کیا اور شہادتِ امام حسینؑ سے شام تک کے دردناک مصائب بیان کیے جسے سن کر حاضرین کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔

10:30 صبح جولائی 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔