شہید رہبر نے مسلمانوں میں اتحاد کی تحریک کو نئی زندگی بخشی، ایرانی صدر

05 جولائی, 2026 10:34

شیعیت نیوز : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کی شہادت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اتحاد کی راہ پر چلنے کی ترغیب دی ہے۔

صدر پزشکیان نے ہفتہ کے روز "امام خامنہ ای، مزاحمت کے ابدی رہنما” کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے ہمیشہ امت مسلمہ کے لیے اتحاد کو بنیادی ضرورت قرار دیا اور اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ اس موضوع پر خطابات، مضامین اور کتابوں کے ذریعے واضح کرنے میں صرف کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کی قربانیاں محور مقاومت کی طاقت کا منبع ہیں، فلسطینی اسلامی جہاد

صدر نے مزید کہا کہ 28 فروری کو امریکی اسرائیلی جارحیت کے پہلے دن شہید رہبر کی شہادت نے بھی لاکھوں مسلمانوں کو اتحاد کی طرف متوجہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الٰہی قائدین کے افکار اور پیغام شہادت کے ساتھ ختم نہیں ہوتے بلکہ زندہ رہتے ہیں اور آنے والی نسلوں کو حق، انصاف اور مزاحمت کی راہ پر چلنے کی رہنمائی کرتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے دشمنوں کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سائنسدانوں، دانشوروں اور اثر و رسوخ والے شخصیات کو نشانہ بنا کر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

11:30 صبح جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔