محور مقاومت کے رہنماؤں کی شہید رہبر کی تعزیت کے لیے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں
شیعیت نیوز : محور مقاومت کے اعلیٰ عہدیداروں نے شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کیں۔
یہ ملاقاتیں ہفتہ کے روز شہید رہبر کی تشییع جنازہ کے موقع پر ہوئیں۔
لبنان کی امل موومنٹ اور پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری کے نمائندے خلیل حمدان نے ایرانی قوم اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے لبنان کی خودمختاری اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کے اصولی موقف کی تعریف کی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی عوام کی استقامت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کا سخت انتباہ: دشمن کی غلطی پر کچلنے والا جواب دیا جائے گا
حزب اللہ کے نمائندے محمد فنیش نے بھی ایرانی قوم کی استقامت، مسلح افواج کی طاقت اور سفارتی میدان میں مہارت کی تعریف کی۔
حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ محمد درویش نے شہید رہبر کے فلسطین کی حمایت میں کردار کو سراہا اور ایران کی فوجی و سفارتی کامیابیوں کو مزاحمت کی مشترکہ فتح قرار دیا۔
عراقچی نے فلسطین کی آزادی اور القدس کو دارالحکومت بنانے تک ایران کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
پی ایف ایل پی جنرل کمانڈ کے سیکرٹری جنرل طلال نجی اور نائب سربراہ جمیل مظہر نے بھی فلسطینی عوام کی یکجہتی کا اظہار کیا۔
یمن کے نائب وزیر اعظم جلال الرویشان سے ملاقات میں عراقچی نے یمن کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت پر تعریف کی اور یمن پر پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا۔







