رہبر شہید کی نماز جنازہ 7 جولائی صبح 5 بجے مسجد مقدس جمکران میں، امامت آیت اللہ جوادی آملی کریں گے

05 جولائی, 2026 07:54

شیعیت نیوز : قم میں رہبرِ شہید (رہ) کی تشییع کی اطلاعیہ کمیٹی کے اعلان کے مطابق رہبر شہید (رہ) کے الوداعی مراسم بروز منگل 7 جولائی 2026ء کو صبح 5 بجے سے ان کے پیکرِ مطہر پر نمازِ جنازہ کے ساتھ شروع ہوں گے۔

نماز جنازہ کی امامت ممتاز مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ عبد اللہ جوادی آملی کریں گے۔ نماز جنازہ مسجد مقدس جمکران میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی امامت میں ادا

نمازِ جنازہ کے بعد رہبر شہید (رہ) کی تشییع مسجد جمکران سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب کی جائے گی جس میں قم کے عوام اور ملک بھر سے آنے والے زائرین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

8:43 صبح جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔