شہید رہبر کی نماز جنازہ آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی امامت میں ادا

05 جولائی, 2026 07:48

شیعیت نیوز : شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کی امامت ممتاز مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے کی۔

نماز جنازہ کے مراسم صبح 8 بجے ایرانی وقت کے مطابق شروع ہوئے، جس سے قبل ہی مصلیٰ امام خمینی اور اس کے اطراف میں لاکھوں سوگوار افراد جمع ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بنو امیہ کے یزیدیوں کا منہ کالا، فلسطینی رہنماؤں نے شہید رہبر کی تشییع میں شرکت کر کے تکفیریوں کے منہ پر کالک پھیر دی

رات بھر مختلف شہروں سے زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث تہران کے مصلیٰ سمیت اس کے اطراف میں لاکھوں افراد کا جم غفیر موجود تھا جسے تاریخ کے سب سے بڑے جنازوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

اس عظیم الشان موقع پر اعلیٰ حکومتی و مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

8:43 صبح جولائی 5, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔