شہید رہبر کی نماز جنازہ پر کوئی حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، ایرانی جنرل
شیعیت نیوز : ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکہ اور اسرائیل کو واضح خبردار کیا ہے کہ اگر شہید رہبر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ پر کوئی حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج سخت جوابی کارروائی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : شہادت امام خامنہ ای کی دیرینہ آرزو تھی، جو آخرکار پوری ہو گئی، سربراہ عالمی انجمنِ علمائے مقاومت شیخ ماہر حمود
انہوں نے کہا،
"ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور صیہونی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے یا جارحیت کی صورت میں ہماری مسلح افواج کی طرف سے سخت اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کی جائے گی۔”
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران میں شہید رہبر کے جنازہ کے عظیم الشان مراسم جاری ہیں اور دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اور اعلیٰ وفود شرکت کر رہے ہیں۔







