رہبر شہید کی تشییع جنازہ: نماز جنازہ 7 جولائی صبح 5 بجے مسجد مقدس جمکران میں

04 جولائی, 2026 16:12

شیعیت نیوز : قم کے ڈپٹی گورنر برائے سیاسی و سکیورٹی امور مرتضیٰ حیدری نے بتایا کہ رہبرِ شہید انقلاب کی تشییع جنازہ کی تقریب اب منگل 7 جولائی کی صبح 5 بجے مسجد مقدس جمکران میں نمازِ جنازہ کی ادائیگی سے شروع ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر شہید کی تشییع میں بھرپور شرکت کریں، دشمن کو واضح پیغام دیں، آیت اللہ اعرافی

انہوں نے کہا کہ نمازِ جنازہ کے بعد اگر حالات اور انتظامی صورتحال نے اجازت دی تو تشییع کا جلوس بلوارِ پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نکالا جائے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ عقیدت مند رہبرِ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اس تاریخی تقریب میں شرکت کا موقع حاصل کر سکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ تشییع جنازہ کا آغاز صبح کے وقت حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے ہو کر مسجد مقدس جمکران کی جانب ہوگا، تاہم نئے اعلان کے مطابق تقریب کا آغاز براہ راست مسجد جمکران میں نماز جنازہ سے کیا جائے گا۔

5:22 شام جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔