تہران میں شہید رہبر کو تاریخی خراجِ عقیدت، 100 ممالک کے وفود شریک، 8 سربراہانِ مملکت نے حاضری دی

04 جولائی, 2026 09:44

شیعیت نیوز : تہران کی بڑی مسجد میں شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی تاریخی تقریب میں ایران کی تینوں شاخوں کے سربراہان کے ساتھ دنیا بھر کے صدور، پارلیمانی اسپیکرز، خصوصی ایلچی، علماء اور مذہبی دانشوروں نے شرکت کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان، پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ اور مجمعِ تشخیص مصلحت کے چیئرمین آیت اللہ صادق آملی لاریجانی بھی تقریب میں موجود تھے۔ پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے شہید رہبر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تاجکستان کے صدر امامعلی رحمان، آرمینیا کے وزیرِ اعظم نیکول پاشینیان، ترکمانستان کے قومی رہنما، عراق کے صدر، کردستان کے صدر نیچیروان بارزانی، ترکیہ کے نائب صدر، سعودی عرب کے نائب وزیرِ خارجہ اور روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے بھی حاضری دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی برطانیہ اور فرانس کو سخت وارننگ، آبنائے ہرمز میں فوجی مداخلت کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہو

عراق، آذربائیجان، بنگلہ دیش، ازبکستان، بیلاروس اور کرغیزستان کے پارلیمانی اسپیکرز، مصر کے سینیٹ صدر، اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل، حماس قیادت کونسل کے سربراہ، لبنانی وزیرِ دفاع اور حزب اللہ کی قیادت کے نائب سربراہ نے بھی شرکت کی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ تقریباً 100 ممالک کے وفود، عوامی شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندے الوداعی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی حمایت کرنے والے یورپی ممالک کو مدعو نہیں کیا گیا۔ کثیر روزہ جنازے میں 15 سے 20 کروڑ عزاداروں کی شرکت متوقع ہے اور 9 جولائی کو مشہد میں تدفین ہوگی۔

10:51 صبح جولائی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔