شہید رہبر کی الوداعی تقریب "عظیم خامنہ ای دور” کا آغاز ہے، آئی آر آئی بی صدر
شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نشریاتی تنظیم آئی آر آئی بی کے صدر پیمان جبیلی نے کہا ہے کہ شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب ایک نئے "عظیم خامنہ ای دور” کا آغاز ہے۔
واضح رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای 28 فروری 2026 کو تہران پر امریکی اسرائیلی مشترکہ حملے میں شہید ہوئے تھے۔ 40 روزہ جنگِ بے رحمانہ میں ایرانی مسلح افواج کی بے مثال مزاحمت اور جوابی کارروائیوں نے دشمن کو فوجی آپریشن روکنے پر مجبور کر دیا۔ ان کی شہادت نے ایران اور محورِ مزاحمت کے حامیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔
مرکزی جنازے کا جلوس 6 جولائی کو تہران میں نکالا جائے گا، 7 جولائی کو قم میں تقریبات ہوں گی اور عراقی علماء، قبائلی رہنماؤں اور عوام کی درخواست پر 8 جولائی کو نجفِ اشرف اور کربلائے معلی میں بھی تعزیتی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہید امام خامنہ ای کی تشییع عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز، غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں وسیع کوریج
آئی آر آئی بی صدر نے بتایا کہ تقریب کی کوریج کے لیے 30 سے زائد موبائل یونٹس تعینات کیے گئے ہیں جن میں سے ہر ایک میں چھ سے بارہ کیمرے نصب ہیں اور آئی آر آئی این این 2 چینل مکمل ہائی ڈیفینیشن میں براہِ راست نشریات کر رہا ہے۔
جبیلی نے زور دے کر کہا کہ اس الوداعی تقریب کو پوری دنیا غور سے دیکھ رہی ہے اور عالمی برادری اچھی طرح جانتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی نظام کو کسی بھی طریقے سے کمزور نہیں کیا جا سکتا۔







