پاکستان کے علماء و قائدین کا وفد شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے تہران میں
شیعیت نیوز : تہران: شہید رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے تشییع جنازہ میں پاکستان کے علماء و قائدین کا وفد شریک ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ سید ساجد علی نقوی کا ژوب بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
وفد میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ)، علامہ سید جواد نقوی، علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ سید احمد اقبال رضوی (وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین)، علامہ سید شفقت عباس شیرازی، سید ناصر عباس شیرازی (چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین) اور دیگر علماء و تنظیمی اکابرین شامل ہیں۔
وفد نے شہید رہبر کو الوداع کہتے ہوئے ان کی عظیم خدمات، قیادت اور انقلاب اسلامی کے لیے جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔







