رہبر شہید کا جسد مطہر تہران کے عظیم مصلیٰ منتقل، دو روزہ عوامی الوداعی تقریبات کا آغاز

03 جولائی, 2026 12:12

شیعیت نیوز : رہبر شہیدِ انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کے جسد خاکی کو جمعہ کی صبح تہران کے عظیم مصلیٰ منتقل کر دیا گیا، جہاں دو روزہ عوامی الوداعی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

ان کے جسد خاکی کے ساتھ ان کے شہید رفقاء کے اجساد بھی مصلیٰ کے مرکزی شبستان میں رکھے گئے ہیں تاکہ عوام اور مہمان شخصیات خراج عقیدت پیش کر سکیں۔

انڈونیشیا اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مذہبی و ثقافتی رہنما ابتدائی بین الاقوامی شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے حاضری دی، جبکہ ایران کی تسلیم شدہ مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

روس، چین، پاکستان، بھارت، جارجیا اور کیوبا سمیت 30 سے زائد ممالک کے اعلیٰ حکام، پارلیمانی وفود، مذہبی شخصیات اور سرکاری نمائندے تشییع و تعزیتی تقریبات میں شرکت کے لیے ایران پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہادت کے قرآنی و معرفتی مبانی، شہید رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے ارشادات

عوامی الوداعی مراسم سے قبل جمعرات کی شام ایک خصوصی تعزیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں حالیہ جنگ کے شہداء کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نسلی، مذہبی اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر رہبر شہید کی تشییع میں بھرپور شرکت کریں اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

ایرانی حکام کے مطابق لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ بعض اندازوں کے مطابق 15 سے 20 ملین سوگوار ان تقریبات میں شریک ہو سکتے ہیں۔

1:04 شام جولائی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔