لبنان-اسرائیل معاہدہ شرمناک اور ذلت آمیز، کبھی نافذ نہیں ہوگا، حزب اللہ

01 جولائی, 2026 09:44

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی بلاک کے رکن حسین الحاج حسن نے لبنانی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو شرمناک اور ذلت آمیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ کبھی نافذ نہیں ہوگا اور مزاحمت کا اسلحہ ہرگز نہیں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر لبنانی حکام نے معاہدے کا متن پڑھ کر دستخط کیا تو یہ بڑا اسکینڈل ہے، اور اگر بغیر پڑھے دستخط کیا تو اس سے بھی بڑا اسکینڈل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب: قطیف اور شیعہ اکثریتی علاقوں میں نئے بلدیاتی ضوابط اور انہدامی مہمات سے شدید تشویش

حسین الحاج حسن نے کہا کہ معاہدے میں اسرائیلی افواج کے انخلا، بے گھر شہریوں کی واپسی اور لبنان کی تعمیر نو جیسے بنیادی قومی حقوق کو مزاحمت کے اسلحے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ لبنانی حکومت نے اسرائیل کو یک طرفہ رعایتیں دی ہیں جبکہ کوئی ضمانت حاصل نہیں کی۔

انہوں نے صدر جوزف عون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات آئین کی خلاف ورزی ہے۔ حزب اللہ اس معاہدے کو مسترد کرتی ہے کیونکہ یہ ذلت، ہتھیار ڈالنے اور قومی مفادات سے دستبرداری کا معاہدہ ہے۔

11:04 صبح جولائی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔