اسرائیلی اعتراف: ایران کے جوابی میزائل حملوں کی شدت بے مثال تھی
شیعیت نیوز : اسرائیلی میزائل دفاعی ادارے کے سربراہ موشے پاتیل نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران اسرائیل کو مسلسل اور اپنی نوعیت کے بے مثال میزائل حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ وعدے پورے نہ کرے تو ایران جنگ کے لیے تیار ہے، قالیباف
موشے پاتیل نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے بعد ایران کے جوابی فوجی حملوں نے اسرائیل کو مسلسل اور غیر معمولی میزائل حملوں کی زد میں رکھا۔
انہوں نے حملوں کی شدت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس پوری جنگ کے دوران اسرائیل پر میزائلوں کی ایسی بارش ہوئی جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔







