نادر علی کا گھٹیا منصوبہ فیل، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کو دعوت دے کر تنازع کھڑا کرکے ٹی آر پی بڑھانے کی کوشش ناکام

30 جون, 2026 14:54

شیعیت نیوز : نادر علی سب کے ساتھ پرینک کرتا تھا، مگر آج خود اپنے ساتھ ہی پرینک ہوگیا۔

اس نے اپنے چینل کی ٹی آر پی بڑھانے کے لیے محرم کے مقدس مہینے میں کالعدم سپاہ صحابہ سے وابستہ ایک دہشتگرد مولوی کو پوڈکاسٹ میں بلایا۔ یہ مولوی کسی مسلک کا عالم دین نہیں بلکہ فرقہ وارانہ فساد پھیلانے والا تکفیری عنصر تھا۔

نادر علی کا مقصد محرم میں امن، محبت یا حسن معاشرت کا پیغام دینا نہیں بلکہ فرقہ وارانہ تنازع کھڑا کرکے توجہ اور ٹی آر پی حاصل کرنا تھا۔ ویڈیو تیار کر کے اپ لوڈ کرتے ہی یوٹیوب نے فوری طور پر ڈیلیٹ کر دی۔

اب ویڈیو مختلف جگہوں پر وائرل ہو چکی ہے، جس سے نادر علی کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔ وہ نہ تو اس ویڈیو سے ارننگ کر سکا اور نہ ہی اس کے چینل کی ریچ بڑھ سکی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایس ایچ او بارہ کہو کے خلاف استحقاق کی تحریک جمع کرا دی

قوی امکان تھا کہ وہ اس کے بعد کسی نصیری طرز فکر کے شیعہ کو بلاکر دوسرے مسلک پر بھی حملہ کرتا، مگر محرم امام حسینؑ کی عزاداری کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں ایسے گندے اور فساد پر مبنی مقاصد کامیاب نہیں ہوتے۔

نادر علی کی یہ ذلت تمام یوٹیوبرز اور اینکرز کے لیے ایک بڑا درسِ عبرت ہے کہ منفی، فساد پر مبنی اور فرقہ وارانہ مقاصد کے بجائے مثبت سوچ، امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے پیغام کے ساتھ آگے بڑھیں۔

4:10 شام جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔