سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایس ایچ او بارہ کہو کے خلاف استحقاق کی تحریک جمع کرا دی
شیعیت نیوز : قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے بارہ کہو چیک پوسٹ پر گھر جانے سے روکنے اور مبینہ بدتمیزی کے خلاف ایس ایچ او بارہ کہو کے خلاف سینیٹ میں استحقاق کی تحریک جمع کرا دی ہے۔
سینیٹر راجہ ناصر عباس نے خود کو سینیٹر اور قائد حزب اختلاف متعارف کرانے کے باوجود پولیس کی جانب سے راستہ نہ کھولنے اور غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کی نشاندہی کی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کا رویہ سینیٹر کی ذمہ داریوں میں رکاوٹ اور ایوان کے استحقاق کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی نے عاشورہ جلوس میں جانے پر طالب علم محمد نعمان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا
سینیٹر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے جس میں استحقاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف قانونی اور تادیبی کارروائی اور معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔







