کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی نے عاشورہ جلوس میں جانے پر طالب علم محمد نعمان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا

30 جون, 2026 09:51

شیعیت نیوز : تھانہ صدر مظفرگڑھ کے علاقے ترک والا میں قاری رفیق احمد بارووی کالعدم لشکر جھنگوی سے وابستہ مولوی کے دینی مدرسے میں طالب علم محمد نعمان ولد عبد الستار کو صرف دس محرم الحرام کے دن عاشورہ جلوس میں شرکت کرنے کی "غلطی” پر مفتی سیف صاحب نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی 8 سالہ طالب علم ساتھ جنسی زیادتی

بچے کی کمر پر تشدد کے نشانات واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ مولوی نے متعدد بچوں پر تشدد کیا ہے۔ والدین جب شکایت کرنے جاتے ہیں تو انہیں سنگین دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ بچہ مدرسے سے نکلا تو نکاح ٹوٹ جائے گا۔

مولوی کے ادارے نے علاقے میں فرقہ واریت کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔ مفتی صاحب پہلے بھی کئی مقدمات میں مختلف تھانوں میں مطلوب ہیں۔

متاثرین نے DPO مظفرگڑھ، RPO ڈی جی خان، SHO صدر اور CCD پولیس سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معصوم بچے تشدد سے محفوظ رہیں اور علاقے میں شیعہ سنی امن قائم رہے۔

10:57 صبح جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔