امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے تو ایران بھی ذمہ داریاں نبھائے گا، ایرانی صدر
شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کرے تو ایران بھی اپنے تمام وعدوں اور ذمہ داریوں پر عمل کرے گا، تاہم ملکی دفاع کے معاملے میں ایران کا ردعمل فیصلہ کن ہوگا۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ افہام و تفہیم دو طرفہ عمل ہے۔ اگر امریکی فریق مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے تو ہم بھی اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : عاشورہ کے دن ریاستی وردی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد عزاداری کے جلوسوں میں آزادانہ ٹہلتا رہا، سیکیورٹی ادارے خاموش
انہوں نے مزید کہا کہ بے بنیاد دھمکیوں اور غیر معقول رویوں کے مقابلے میں ہمارا طریقۂ کار عقل، تدبر اور انسانی وقار پر مبنی ہے، لیکن جب عملی اقدام اور دفاع کی بات آئے گی تو ہمارا جواب مضبوط، جرات مندانہ اور فیصلہ کن ہوگا۔
صدر کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکہ کے درمیان گزشتہ دنوں فوجی جھڑپوں کے باعث 18 جون کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ایران نے امریکی حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔







