عاشورہ کے دن ریاستی وردی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد عزاداری کے جلوسوں میں آزادانہ ٹہلتا رہا، سیکیورٹی ادارے خاموش

30 جون, 2026 09:29

شیعیت نیوز : کراچی: عاشورہ جیسے انتہائی حساس دن پر ریاستی وردی پہن کر نام اور رینک بیج کے بغیر متنازع اور اشتعال انگیز ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکاروں کا معاملہ اب قومی سلامتی کا سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

ایک کے بعد ایک نئی ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جن میں ریاستی وردی میں ملبوس افراد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی طرح آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ یہ صرف غیر پیشہ ورانہ رویہ نہیں بلکہ صریحی سیکورٹی تھریٹ ہے۔

یہی لوگ خودکش بمباروں اور دہشتگردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سیکورٹی لہریں عبور کر کے جلوسوں میں دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی 8 سالہ طالب علم ساتھ جنسی زیادتی

سندھ پولیس کی مکمل خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اندرونی طور پر ایسے عناصر کو تحفظ حاصل ہے۔ یہ معاملہ محض محکمانہ خلاف ورزی نہیں بلکہ ریاست اور عوام کی سلامتی کے خلاف سازش ہے۔

مطالبہ: سندھ پولیس فوری طور پر ان تمام اہلکاروں کو معطل کرے، ان کی مکمل انکوائری کرے اور اگر بدانتظامی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی یا کالعدم جماعتوں (خاص طور پر سپاہ صحابہ) سے تعلق ثابت ہو تو ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے۔ ریاستی وردی کسی کو قانون سے بالاتر ہونے کا حق نہیں دیتی۔

ویڈیو

 

10:32 صبح جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔