محرم الحرام میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی 8 سالہ طالب علم ساتھ جنسی زیادتی

29 جون, 2026 19:58

شیعیت نیوز : ناصبی و تکفیری مولویوں کی جانب سے محرم میں پیاسوں کو پانی پلانے کو حرام قرار دینے والوں کا معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی پر مکمل خاموشی ہے۔ ایسا ہی ایک شرم ناک واقعہ گذشتہ روز نورپور تھل کے گاؤں شاہ والا جنوبی میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت مالک اشترؓ کی شان میں بدترین گستاخی، کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی ہشام الہیٰ ظہیر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ

لعل مسجد شاہ والا جنوبی میں قرآن پاک حفظ کرنے والے 8 سالہ طالب علم محمد حذیفہ کو اس کے استاد قاری محمد رضوان ولد عبدالرحمٰن نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچے کی ماں جب مسجد پہنچی تو قاری رضوان کو بچے کے ساتھ بدفعلی کرتے دیکھا۔ بچے نے بتایا کہ ملزم اس کے ساتھ ایک ماہ سے بدفعلی کر رہا تھا اور دھمکیاں دے رہا تھا کہ کسی کو بتایا تو جان سے مار دوں گا۔

پولیس نے تھانہ نورپور میں دفعہ 376(iii) کے تحت مقدمہ نمبر 286/26 درج کر کے قاری محمد رضوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق کالعدم تکفیری جماعت کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔

8:57 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔