کالعدم سپاہ صحابہ کے ناصبی مولوی کے ہاتھوں 12 سالہ طالب علم علی حیدر شہید
شیعیت نیوز : لاہور کے علاقے برکی روڈ پر قائم مدرسہ رحمانیہ محلہ میاں سنگھ میں زیر تعلیم 12 سالہ معصوم طالب علم علی حیدر ولد محمد عون سکنہ بہاولنگر کو قاری غلام رسول نے صرف بخار کی وجہ سے ختم شریف میں شرکت نہ کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی میڈیا کا اعتراف: لبنان فریم ورک معاہدہ اسرائیل کے لیے خطرناک فریب ہے
18 جون 2026 کو علی حیدر بخار کی حالت میں مدرسے گیا۔ جب اس کا چچا طالب حسین بھتیجے سے ملنے پہنچا تو دیکھا کہ قاری غلام رسول آہنی راڈ سے بے دردی سے اسے مار رہا ہے۔
چچا کی موجودگی میں تشدد روکا گیا، تاہم ملزم نے وعدہ کیا کہ وہ بچے کا علاج کرائے گا۔ بعد میں قاری غلام رسول نے بچے کو بس میں بٹھا کر بہاولنگر بھیج دیا۔ بچے کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی اور جسم کا نچلا حصہ زخموں سے چور چور تھا۔
کچھ روز بعد علی حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ تھانہ برکی روڈ میں مقتول کے ورثاء کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت مقدمہ نمبر 728/26 درج کر لیا گیا ہے۔







