صہیونی میڈیا کا اعتراف: لبنان فریم ورک معاہدہ اسرائیل کے لیے خطرناک فریب ہے

29 جون, 2026 19:48

شیعیت نیوز : ایک صہیونی میڈیا ادارے نے لبنان کے ساتھ طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو خطرناک فریب قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ تل ابیب کی موجودہ صورتِ حال انتہائی خراب ہے اور امریکہ کے دباؤ پر کیے گئے معاہدوں سے اسرائیل کو کوئی حقیقی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔

صہیونی ویب سائٹ زمان نے لکھا کہ یہ معاہدہ ایک ایسا فریب ہے جو بالآخر اسرائیل ہی کے منہ پر پھٹنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان قطر میں تکنیکی مذاکرات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں، کاظم غریب‌آبادی

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی حکومت صہیونی حکومت اور لبنان کے درمیان معاہدہ کرانے کی شدید خواہش مند تھی تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور سیاسی کامیابی کا جشن منانے کا موقع مل سکے۔

صہیونی میڈیا نے مزید اعتراف کیا کہ اسرائیل اس وقت نہایت کمزور پوزیشن میں ہے اور امریکہ نے تل ابیب پر ایسے معاہدے مسلط کیے ہیں جن کی حیثیت اس کاغذ سے بھی زیادہ نہیں جس پر وہ تحریر کیے گئے ہیں۔

8:57 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔