خیرپور میں تکفیری ریلی اور تشدد انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ سید باقر زیدی

29 جون, 2026 11:31

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے ترجمان علامہ سید باقر زیدی نے خیرپور میں کالعدم تکفیری جماعت کی ریلی اور اس کے نتیجے میں ہونے والے پُرتشدد واقعے کو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اس عزم کو چیلنج کرتا ہے جو محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی کا ہفتۂ عدالت اور شہید بہشتی کی برسی پر اہم پیغام

انہوں نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبۂ سندھ بھر میں محرم کے ایام میں ہزاروں مجالس اور عشرے پرامن طور پر منعقد ہوئے، مگر 11 محرم کو خیرپور میں اسی کالعدم جماعت نے ریلی نکال کر عزاداروں کے گھروں پر حملے کیے، خواتین پر تشدد کیا اور سبیل امام حسینؑ کو نقصان پہنچایا۔ یہ تمام کارروائیاں انتظامیہ کی ناک کے نیچے ہوئیں، مگر وہ انہیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔

علامہ باقر زیدی نے کراچی کے علاقے ملیر میں عاشورہ کے جلوس پر اسی کالعدم جماعت کے پتھراؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات سندھ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تکفیری آئیڈیالوجی ملک پاکستان کے امن و امان کے لیے شدید خطرہ بن رہی ہے اور یہی سوچ کراچی میں رینجرز ڈپو پر حملے کی بھی ذمہ دار ہے۔

12:45 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔