سندھ رینجرز ہیڈکوارٹر پر کالعدم جماعت الاحرار، اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا حملہ، متعدد جوان شہید
سندھ رینجرز ہیڈکوارٹر پر تکفیری دہشتگردوں کا خونریز حملہ
شیعیت نیوز : کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر واقع سندھ رینجرز ہیڈکوارٹر پر کالعدم جماعت الاحرار، سپاہ صحابہ اور اہل سنت والجماعت کے تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کر کے 4 جوانوں کو شہید کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ رینجرز ہیڈکوارٹر پر کالعدم سپاہ صحابہ اور اہل سنت والجماعت کے دہشت گردوں کا حملہ، 4 جوان شہید
یہ دہشتگرد گروہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جو قومی سلامتی کے اداروں پر حملے کر کے فرقہ وارانہ فساد بھڑکانا چاہتے ہیں۔ ان تکفیری عناصر نے بھارتی ایجنسیوں کی غلامی میں پاکستان کو خانہ جنگی کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی ہے۔
ریاست اور اداروں کو فوری طور پر ان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے، ورنہ پورا ملک فرقہ پرستی کی آگ میں جل جائے گا۔







