سرگودھا: خلفاء ثلاثہ کی توہین پر مبنی لٹریچر شیعہ کے نام سے تقسیم کرنے والا فسادی راشد معاویہ گرفتار
راشد معاویہ
شیعیت نیوز : سرگودھا میں محرم الحرام کے مقدس ایام میں خلفاء ثلاثہ کے خلاف بدترین توہین آمیز لٹریچر تقسیم کرتے ہوئے ایک فسادی عنصر راشد معاویہ کو پکڑا گیا۔ لٹریچر شیعہ کے نام سے پرنٹ کرکے شیعہ اجتماعات میں تقسیم کیا جا رہا تھا تاکہ فرقہ وارانہ فساد بھڑکایا جا سکے۔
ایف آئی آر کے مطابق راشد معاویہ ایک اکیلا شخص نہیں بلکہ پاکستان کے سادہ لوح مسلمانوں کے ذہنوں میں فرقہ وارانہ نفرت کا نجس بیج بو کر فساد کی آگ بھڑکانے والے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کے پیچھے وہ تمام خبیث عناصر ہیں جو صحابیت کے مقدس نعروں کے پیچھے چھپ کر شیعہ سنی اتحاد کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ماڑی پور کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دو خطرناک دہشتگرد جہنم واصل
یہ پہلی بار نہیں۔ 1980 اور 1990 کی دہائی میں سپاہ صحابہ کے لیڈروں نے جھنگ اور اورکزئی میں اسی طرح کی گھناؤنی سازشوں کے ذریعے فرقہ وارانہ فساد بھڑکایا تھا۔ پشاور اور لاہور میں ان کے پرنٹنگ پریس سے شیعہ کے نام پر غلیظ لٹریچر برآمد ہوا تھا۔ مرحوم قاضی حسین احمدؒ نے بھی ان نجس حرکات سے پردہ اٹھایا تھا۔
آج بھی یہ کرائے کے ٹٹو اسرائیلی صہیونی ریاست، امریکی دہشت گرد ریاست، بھارتی ایجنسیوں اور بعض عرب بادشاہوں کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ بے گناہ مسلمانوں کا خون ان کے پلید مقاصد کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔







