ماڑی پور کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دو خطرناک دہشتگرد جہنم واصل
شیعیت نیوز : شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا، جس کے دوران ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی: سندھ رینجرز ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملہ، 4 جوان شہید، 3 زخمی
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق پولیس مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دو خطرناک دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔







