جلوس عزاداری پرامن رہے، جہاں رکاوٹیں ڈالی گئیں ان کا نوٹس لیا جائے، مولانا سید ضیاءالحسن نجفی
شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا سید ضیاءالحسن نجفی نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر پورے ملک میں جلوس عزاداری پرامن رہے، جس پر ہم حکومت کی کارکردگی، پالیسی اور انتظامات کو سراہتے ہیں۔
البتہ جہاں جلوس ہائے عزا اور مجالس کو روکنے کے لیے پولیس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، اس کا نوٹس لینا ضروری ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہری آزادیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سرکاری افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان جلوسوں اور مجالس کے انعقاد میں رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ماڑی پور کراچی: پولیس مقابلے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دو خطرناک دہشتگرد جہنم واصل
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ضیاءالحسن نجفی نے واضح کیا کہ عزاداری سید الشہداء کسی مکتبہ فکر یا حکومت کے خلاف نہیں، اس کا مقصد امام حسین علیہ السلام سے اظہار عقیدت اور پیغام کربلا لوگوں تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور عاشورہ کا تعلق کسی خاص مسلک یا مذہب سے نہیں، بلا تفریق رنگ و نسل ہر طرح کے لوگ اسے مناتے ہیں، چونکہ کربلا انسانیت کی بھلائی اور اسلام کی سربلندی کا آفاقی پیغام ہے۔







