علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی سندھ رینجرز پر دہشتگردانہ حملے کی پُرزور مذمت
او آئی سی کانفرنس کا انعقاد مسلم امہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بہتر ثابت ہوگا، علامہ شہنشاہ نقوی
شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سندھ رینجرز پر دہشتگردانہ حملے کی پُرزور مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
اپنے مذمتی بیان میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ سندھ رینجرز پر بزدلانہ دہشتگردانہ حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ عاشورا محرم پر رینجرز نے امن و امان قائم رکھنے کیلئے احسن کردار ادا کیا۔
صدر جعفریہ الائنس نے کہا کہ رینجرز کے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج و فتنہ الہند کے خلاف پوری ملت جعفریہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔







