کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

28 جون, 2026 07:56

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے ترجمان نے کراچی میں سیکیورٹی فورسز پر خارجی دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کو امریکی، اسرائیلی اور بھارتی ٹرائیکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام پیغامِ امام حسینؑ و اتحادِ اُمت کانفرنس منعقد، تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت

انہوں نے کہا کہ قوم اور سیکیورٹی فورسز پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں بارود سے بھری گاڑی کا شہر کے قلب میں موجود ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں موثر آپریشن ناگزیر ہے۔

انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے حملہ آوروں کو جہنم واصل کرنے کو قابل تحسین قرار دیا اور شہید جوانوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

8:58 صبح جون 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔