صہیونیت ترکی کی سلامتی اور قومی وجود کے لیے سنگین خطرہ ہے، ترک صدر اردوغان
شیعیت نیوز : ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ نسل کشی، قبضہ گیری اور توسیع پسندانہ عزائم پر مبنی صہیونی نظریہ صرف ان کی ذات اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AK Party) کے خلاف نہیں بلکہ پورے ترک عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مسلح افواج پائیدار امن اور استحکام کے لیے ہر طرح کے تعاون کو تیار ہیں، ایرانی جنرل
صدر اردوغان نے ہفتے کے روز شمال مغربی ترکی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم صہیونیت کا مقابلہ کرتے ہیں تو یہ جدوجہد اپنی ذات یا کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنی ریاست اور پوری قوم کی بقا کے لیے کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی توسیع پسندانہ سوچ ترکی کی سلامتی، مستقبل اور قومی وجود کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، اس لیے اس نظریے کا مقابلہ کرنا قومی سلامتی کا بنیادی تقاضا ہے۔







