مسلح افواج پائیدار امن اور استحکام کے لیے ہر طرح کے تعاون کو تیار ہیں، ایرانی جنرل

27 جون, 2026 17:07

شیعیت نیوز : خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے اسلامی جمہوری ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژہ ای کے نام اپنے پیغام میں منظم بدعنوانی کے خلاف مؤثر کارروائی، عوامی حقوق کے تحفظ اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے مسلح افواج کی مکمل آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں سات تیر کو انقلابِ اسلامی کی تاریخ کا ایک عظیم مگر انتہائی دردناک دن قرار دیتے ہوئے آیت اللہ شہید سید محمد حسینی بہشتی اور ان کے بہتر ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جنہوں نے دہشت گرد تنظیم منافقین کے حملے میں جامِ شہادت نوش کیا۔

کمانڈر نے ہفتۂ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ اور پوری عدالتی انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اسلامی نظام حکمرانی میں انصاف کی فراہمی، قانون کی بالادستی، عوامی حقوق کے تحفظ اور معاشرتی اعتماد کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 12 محرم: اہل حرم کا کوفہ میں داخلہ، مظلومیت اور بے وفائی کی داستان

پیغام میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں، جب اسلامی جمہوری ایران کو دشمنوں کی جانب سے پیچیدہ عسکری، اقتصادی، ادراکی اور میڈیا جنگوں کا سامنا ہے، عدلیہ کا کردار قومی اقتدار، بدعنوانی کے خاتمے، قانون کے نفاذ اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج اپنے قانونی فرائض کے دائرے میں رہتے ہوئے عدل کے قیام، عوامی حقوق کے تحفظ، منظم بدعنوانی اور خطرات کا مقابلہ کرنے، نیز ملک کے اقتدار اور پائیدار امن کے استحکام کے لیے ہر قسم کے تعاون، ہم آہنگی اور ضروری معاونت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

6:31 شام جون 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔