امام حسینؑ کی ثقافت والی امت کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی

27 جون, 2026 16:54

شیعیت نیوز : نجف اشرف — نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا ہے کہ جس امت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کی ثقافت اور فکر ہو، اسے سیاسی یا ثقافتی میدان میں کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ واقعۂ کربلا کوئی عارضی سیاسی واقعہ نہیں بلکہ ایک عالمی اور دائمی تحریک ہے، جو حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور اور عالمی عدل کے قیام تک جاری رہے گی۔

عراق کی اندرونی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بحران کے حل کے لیے ہر گھر کو کم از کم 10 ایمپیئر بجلی مفت فراہم کی جائے۔ انہوں نے عوام کو صدی کی بدعنوانیوں کے مقدمات بے نقاب کرنے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری امام حسینؑ میں اہل سنت کی بڑھ چڑھ کر شرکت، ہندوستانی سرکار غلط فہمیاں پھیلا رہی ہے مولانا کلب جواد نقوی

بین الاقوامی صورتحال پر انہوں نے غزہ میں بچوں کے قتل عام پر اسرائیل کی مذمت کو صہیونی حکومت کے زوال کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے لبنان کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قوم صہیونی جرائم کے باعث لبنان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

6:18 شام جون 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔