رہبر شہید انقلاب کی تشییع جنازہ کا جامع شیڈول جاری
شیعیت نیوز : رہبرِ شہیدِ انقلاب (رہ) کی تشییع جنازہ کے لیے مقررہ مرکزی کمیٹی کے ترجمان ایمان عطارزادہ نے رہبرِ شہیدِ (رہ) کی آخری رسومات اور وداع کے جامع پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تاریخی سفر تہران سے شروع ہو کر قم، نجف، کربلا اور بالآخر مشہدِ مقدس میں اختتام پذیر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : عشرۂ محرم الحرام 1448ھ، شب عاشور اور روز عاشور کے اہم اعمال و فضائل
شیڈول برائے تجہیز و تکفین:
- 4 اور 5 جولائی 2026ء (19 اور 20 محرم الحرام 1448ھ): تہران میں مصلائے امام خمینی میں الوداعی تقریبات۔
- 6 جولائی 2026ء (21 محرم): تہران میں تشییع۔
- 7 جولائی 2026ء (22 محرم): قم میں تشییع۔
- 8 جولائی 2026ء (23 محرم): نجف اشرف اور کربلا میں مراسم۔
- 9 جولائی 2026ء (24 محرم): مشہد مقدس میں تشییع اور حرم رضوی میں تدفین۔
اس موقع پر رہبر شہید کے ہمراہ ان کے خاندان کے چار شہداء (شہید ڈاکٹر مصباح الہدیٰ باقری، شہید بشریٰ سادات خامنہای، شہید زہرا حداد عادل اور شہید زہرا محمدی گلپائیگانی) کی بھی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
نوٹ: تمام تاریخیں ایرانی چاند کے حساب سے ہیں۔ ایران میں چاند کی تاریخ پاکستان، ہندوستان اور عراق سے ایک دن آگے ہے۔







