عشرۂ محرم الحرام 1448ھ، شب عاشور اور روز عاشور کے اہم اعمال و فضائل

25 جون, 2026 05:48

شیعیت نیوز : شب عاشور کی فضیلت اور اعمال

سید نے اس رات کی بہت سی بافضیلت نمازیں اور دعائیں نقل فرمائی ہیں۔ ان میں سے ایک سو رکعت نماز ہے جو اس رات پڑھی جاتی ہے۔ اس کی ہر رکعت میں سورۂ حمد کے بعد تین مرتبہ سورۂ توحید پڑھیں اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں:

سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ اَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ

بعض روایات میں الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ کے بعد استغفار بھی پڑھنے کا ذکر ہے۔

اس رات کے آخری حصے میں چار رکعت نماز پڑھیں کہ ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس مرتبہ آیت الکرسی، دس مرتبہ سورۂ توحید، دس مرتبہ سورۂ فلق اور دس مرتبہ سورۂ ناس پڑھیں۔ سلام کے بعد سو مرتبہ سورۂ توحید پڑھیں۔

آج کی رات چار رکعت نماز ادا کریں جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۂ توحید پڑھیں۔ یہ وہی نماز ہے جس کی امیر المؤمنینؑ سے بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔ اس کے بعد زیادہ سے زیادہ ذکر الٰہی کریں، حضرت رسولؐ پر صلوات بھیجیں اور آپؐ کے دشمنوں پر لعنت کریں۔

اس رات بیداری کی بڑی فضیلت ہے۔ روایت ہے کہ اس رات جاگنے والا اس شخص کی مانند ہے جس نے تمام ملائکہ جتنی عبادت کی ہو۔ اس رات کی عبادت ستر سال کی عبادت کے برابر ہے۔ اگر ممکن ہو تو آج رات سرزمین کربلا میں قیام کریں، امام حسینؑ کی زیارت کریں اور ان کے قرب میں شب بیداری کریں تاکہ اللہ آپ کو ان کے ساتھیوں میں شمار کرے جو اپنے خون میں لتھڑے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی عوام کی خواہش پر رہبر شہید انقلاب کی تشییع نجف و کربلا میں

روز عاشور کے اعمال

یہ یوم عاشور ہے جو امام حسینؑ کی شہادت کا دن ہے۔ یہ ائمہ طاہرینؑ اور ان کے پیروکاروں کیلئے مصیبت اور حزن و ملال کا دن ہے۔ بہتر ہے کہ امامؑ کے چاہنے والے آج کے دن دنیاوی کاموں میں مصروف نہ ہوں، گھر کے لیے کچھ نہ کمائیں بلکہ نوحہ و ماتم، نالہ و بکا کریں، مجالس برپا کریں اور ماتم و سینہ زنی کریں جیسے اپنے کسی عزیز کی موت پر کیا کرتے ہیں۔

آج کے دن زیارت عاشور پڑھیں، حضرتؑ کے قاتلوں پر بہت لعنت کریں اور ایک دوسرے کو یہ پرسہ دیں:

اَعْظَمَ اللّٰهُ اُجُوْرَنَا بِمُصَابِنَا بِالْحُسَیْنِ وَجَعَلَنَا وَاِیَّاكُمْ مِنَ الطَّالِبِیْنَ بِثَارِہٖ مَعَ وَلِیِّہِ الْاِمَامِ الْمَھْدِیِّ مِنْ اٰلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ السَّلَامُ

ضروری ہے کہ آج کے دن امام حسینؑ کی مجلس اور واقعات شہادت پڑھیں، خود روئیں اور دوسروں کو رلائیں۔

خلاصہ یہ ہے کہ آج کے دن دنیاوی کاروبار چھوڑ دیں، گریہ و زاری، نوحہ و ماتم کریں، قمیض کا گریبان کھلا رکھیں، آستینیں چڑھائیں، فاقہ رکھیں (روزے کی نیت کے بغیر) اور عصر کے بعد دودھ یا دھی سے افطار کریں۔ سال بھر کا خرچ جمع نہ کریں۔ ہنسی، کھیل کود سے پرہیز کریں اور امام حسینؑ کے قاتلوں پر ہزار مرتبہ لعنت کریں:

اَللّٰھُمَّ الْعَنْ قَتَلَۃَ الْحُسَیْنِ

7:00 صبح جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔