جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں لبنانی فوجی سمیت متعدد شہداء

21 جون, 2026 14:26

شیعیت نیوز : لبنانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے کفررمان پر اسرائیلی حملے کے دوران فوج کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

لبنانی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث ملک میں شہداء کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ فوج کے مطابق یہ حملے لبنان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پیش کیے جانے والے ہر ممکن حل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علی الطاہر میں حزب اللہ نے صہیونی فوج کو خاک چٹا دی، پیش قدمی کا خواب چکنا چور

ادھر لبنان کے محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ نبطیہ کے علاقے عریصالیم پر اسرائیلی حملے میں کم از کم چار افراد شہید ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جنوبی لبنان میں وسیع پیمانے پر حملوں کے بعد آج بھی مختلف علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیے۔

3:41 شام جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔