علی الطاہر میں حزب اللہ نے صہیونی فوج کو خاک چٹا دی، پیش قدمی کا خواب چکنا چور
شیعیت نیوز : علی الطاہر میں حزب اللہ نے دشمن کو خاک چٹا دی اور پیشقدمی کے خواب کو چکنا چور کر دیا، اتنی مار پڑی کہ قابض فوج کو جھوٹے دعوے کرنے پڑے!
حزب اللہ نے اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "مکمل طور پر بے بنیاد” قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کے مطابق، یہ دعوے دراصل اسرائیلی فوج کی علی الطاہر علاقے میں پیش قدمی میں ناکامی کے بعد ان کے فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کی صورتحال جنگ سے پہلے والی حالت میں واپس نہیں جائے گی، محمد باقر قالیباف
صہیونی رجیم کے فوجی ریڈیو کے مطابق، جمعرات سے اب تک جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں 6 صہیونی فوجی مارے گئے ہیں اور 20 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افسران بھی شامل ہیں جو اسرائیل کا بڑا جانی نقصان مانا جا رہا ہے۔







