محرم الحرام صبر، استقامت، حق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، علامہ سید علی رضا رضوی

21 جون, 2026 08:41

شیعیت نیوز : خادمین ابوالفضل العباسؑ کے زیر اہتمام امام بارگاہ سامرہ، نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم 33 کراچی میں عشرۂ محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ مجالس عزا سے لندن سے تشریف لانے والے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی خطاب کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وادی کشمیر میں علم شریف کے عظیم الشان جلوس برآمد، محرم الحرام 1448 کے پروگرام جاری

علامہ سید علی رضا رضوی نے اپنے خطاب میں واقعۂ کربلا کی تعلیمات، سیرت حضرت امام حسینؑ اور اہل بیت اطہارؑ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام صبر، استقامت، حق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ سیرت امام حسینؑ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

مجالس میں نیو رضویہ سوسائٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے عزاداروں اور عاشقان اہل بیتؑ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

9:47 صبح جون 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔