کربلا ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
+شیعیت نیوز : پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں محرم الحرام کی مرکزی چوتھی مجلس نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ برپا ہوئی۔ مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، بعد ازاں پرسوز سوز خوانی پیش کی گئی۔ مجلس شام 5:00 بجے شروع ہوئی جس میں شہر بھر سے کثیر تعداد میں عزاداران امام حسینؑ نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر داخلہ محسن نقوی مشہد مقدس پہنچ گئے، حرم امام رضاؑ میں قیام، ایران-امریکہ مذاکرات میں سفارتی سرگرمیاں جاری
مجلس کے آغاز میں برادران و پسران سید فائق حسین رضوی نے پرسوز انداز میں سوز خوانی پیش کی، جس نے محفل کو غم حسینی کی کیفیت سے معمور کر دیا۔ اس کے بعد جناب انتظار حسین اور جناب زین جعفری نے سلام پیش کیا، جسے شرکاء نے انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ سنا۔
مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے سورہ الاسرا کی آیت نمبر 71 اور 72 پر مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ کربلا حق، انصاف، صبر اور استقامت کا درس دیتی ہے اور ہر دور میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔9-8+-







