عزائے امام حسینؑ شعائر اللہ میں ہے، کربلا سے زیادہ صبر و شکر کہیں نہیں، مولانا سید کلب جواد نقوی

20 جون, 2026 11:18

شیعیت نیوز : امام بارگاہ غفران مآبؒ میں عشرۂ محرم الحرام کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کلب جواد نقوی نے عزائے سید الشہداء کی عظمت اور اہمیت کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزائے امام حسینؑ شعائر اللہ میں ہے۔ قرآن مجید میں اللہ نے حکم دیا ہے کہ اے رسولؐ اللہ کے ایام کی یاد منائیے۔ اللہ نے ایام کی یاد منانے کا حکم تو دیا ہے مگر دنوں کو مخصوص کرنے کے بجائے معیار بتلایا۔ قرآن نے کہا کہ ان دنوں کی یاد منائی جائے جو صبر و شکر کرنے والوں کے لیے درس عبرت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات دشمن کا مؤقف تسلیم کرنے کے مترادف نہیں،ایران اپنی شرائط کے عملی نفاذ کا منتظر ہے، رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای

مولانا نے اترپردیش کے مختلف ضلعوں میں شہید آیت اللہ خامنہ ایؒ کی تصویروں ہٹانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کے کئی ضلعوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ شہید آیت اللہ خامنہ ایؒ کی تصویروں کو پولیس ہٹا رہی ہے۔ پولیس کہہ رہی ہے کہ اوپر سے حکم آیا ہے کہ شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تصویروں نہ لگنے دی جائیں۔

مولانا نے کہا کہ آخر اوپر سے یہ حکم کس نے دیا؟ کیا ٹرمپ اور نتن یاہو نے یہ حکم دیا ہے؟ ہندوستان کی حکومت اعلان کر دے کہ ہندوستان میں مودی اور یوگی کی حکومت نہیں بلکہ نتن یاہو اور ٹرمپ کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بار بار ہم سے پوچھا جاتا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ صرف ایران امریکہ سے ٹکرا رہا ہے، جب کہ دوسرے مسلمان ملک بھی موجود ہیں مگر وہ امریکہ و اسرائیل کی غلامی کر رہے ہیں۔ یاد رکھیے ایران کا تنہا ظالم طاقتوں سے ٹکرانا یہ ثابت کرتا ہے کہ جہاں کربلا اور حسینؑ کی یاد ہوتی ہے وہاں غلامی کی گنجائش نہیں ہو سکتی۔

درست کی گئی غلطیاں:

12:29 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔