محرم الحرام ہمیں بھائی چارگی، محبت اور یکجہتی کا درس دیتا ہے، جید شیعہ و سنی علماء بلوچستان
شیعیت نیوز : بلوچستان کے جید شیعہ اور سنی علمائے کرام علامہ سید ہاشم موسوی، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، مولانا حبیب اللہ شاہ چشتی، قاری عبدالرحمٰن نورزئی، علامہ علی حسنین حسینی اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں بھائی چارگی، محبت اور یکجہتی سمیت قربانی کا درس دیتا ہے۔ ہمیں ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں کہ جن سے نفرتوں اور کدورتوں کا خاتمہ ممکن بناکر آپس میں باہمی رواداری کے ساتھ رہ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر شہید کی تشییع جنازہ میں عاشورائی جذبے کے ساتھ شرکت کریں، آیت اللہ علی رضا اعرافی
انہوں نے کہا کہ دشمن قوتوں نے ہمیشہ اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے نفرت کا بیج بویا ہے، ہم نے دین اسلام کی بقاء اور آپس میں یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کسی صورت بھی مسلمانوں اور مسلم ممالک کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ماہ محرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے کہ ہم نے آپس میں صبر تحمل، بردباری، بھائی چارگی اور یکجہتی سے متحد ہوکر اپنے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔







