رہبر شہید کی تشییع جنازہ میں عاشورائی جذبے کے ساتھ شرکت کریں، آیت اللہ علی رضا اعرافی

20 جون, 2026 11:13

شیعیت نیوز : حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے ایران کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رہبر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ کی تشییع جنازہ میں عاشورائی جذبے کے ساتھ شرکت کریں اور اپنے محبوب رہبر شہید سے وفاداری اور محبت کا عملی اظہار کریں۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے پیغام میں قرآن کریم کی آیت "وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِینَ قُتِلُوا فِی سَبِیلِ اللّٰہِ أَمْوَاتًا…” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت امت مسلمہ اور ایران کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے، جس نے اہل ایمان کے دلوں کو غم و اندوہ سے بھر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محرم الحرام میں اتحاد، اخوت اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے، علامہ محمد رمضان توقیر

انہوں نے کہا کہ امام شہید نے اپنی پوری زندگی حق و حقیقت، انقلاب اسلامی کے اہداف اور عوام کی خدمت کے لیے وقف رکھی اور آخری لمحے تک استقامت و مجاہدہ کا راستہ نہیں چھوڑا۔ اب جبکہ ان کے جسد خاکی کی تشییع کے حالات فراہم ہو چکے ہیں، عوام کی ذمہ داری ہے کہ اس تاریخی موقع پر بھرپور اور حماسی شرکت کرکے رہبر شہید کی عوامی مقبولیت اور ان کے مقام و منزلت کو دنیا کے سامنے آشکار کریں۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ ماہ محرم اور عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کے ایام میں عوام کی وسیع شرکت امام شہید سے ان کی گہری وابستگی کی علامت ہوگی اور یہ اجتماع ایک عظیم عاشورائی تحریک کی صورت اختیار کرے گا۔

12:29 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔