عزاداروں کو درپیش مشکلات کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، علامہ حیات عباس نجفی

20 جون, 2026 11:18

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ حیات عباس نجفی نے وفد کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو درپیش مشکلات کا حل، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر شہید کی تشییع جنازہ میں عاشورائی جذبے کے ساتھ شرکت کریں، آیت اللہ علی رضا اعرافی

علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث محرم الحرام سے پہلے کوئی کام نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے آغاز سے قبل سندھ حکومت نے میٹنگ کر کے بہت دعوے کیے اور یقین دہانی کروائی کہ محرم سے قبل تمام کام مکمل کر لیے جائیں گے اور عزاداروں کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی، لیکن یہ تمام باتیں صرف اور صرف دعوے کی حد تک ثابت ہوئیں اور آج شہر کراچی میں جگہ جگہ عزاداران کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کو روکے اور نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کے نام پر لگائی جانے والی سبیلوں پر پابندی کسی صورت ہمیں قبول نہیں۔

12:29 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔