محرم الحرام میں اتحاد، اخوت اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا جائے، علامہ محمد رمضان توقیر
شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے محرم الحرام 1448ھ کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔
علامہ محمد رمضان توقیر اپنے دورے کے دوران تھلہ حیدر شیرازی بھی پہنچے جہاں سادات کے مختلف گروہوں کے درمیان محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس عزا کے حوالے سے موجود بعض غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ملاقاتیں اور مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : 4 محرم الحرام: ابن زیاد ملعون کا خطاب، چار بڑے فوجی دستوں کا عمر بن سعد کے لشکر میں شمولیت
اس موقع پر محرم الحرام کے ایام کو باہمی اتحاد، اخوت اور ہم آہنگی کے ساتھ منانے پر اتفاق کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے تمام پروگراموں کو نظم و ضبط، باہمی احترام اور یکجہتی کے ماحول میں منعقد کیا جائے گا۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے گفتگو کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران اتحاد بین المؤمنین، امن و امان کے قیام اور عزاداری کے تقدس کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔







